اردو خبر خاص

لیجئے اب مرزا غالب کو بھی” کوی “ بنا دیا گیا ۔۔۔

Ameer Nehtauri
===========
·
لیجئے اب مرزا غالب کو بھی” کوی “ بنا دیا گیا ۔۔۔
یہ کہیں سوچی سمجھی سازش تو نہیں کہ پہلے اردو زبان کو اس کے رسم الخط سے محروم کیا گیا پھر اردو شاعری اردو غزل کو” ہندی شاعری ،ہندی غزل “ کہا جانے لگا اور اب اردو کے اولین فہرست کے افسانہ نگار ناول نگار منشی پریم چند کو ہندی ساہتیہ کا” کہانی کار“ بنانے کے بعد اردو کے بلند پایہ شاعر مرزا اسد اللہ خاں غالب جنھیں اپنی فارسی اردو شاعری پر ناز تھا اب ان کو بھی ” کوئی “ ہونے کا خطاب دینے کی شروعات کر دی گئی ۔نیز اردو کے بلند ترین شعراء کو بھی ” کوی گڑ “ لکھا گیا یعنی ۔۔۔۔۔
ہماری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں ۔


کل ملا کر اردو زبان و ادب کی شبیہ مسخ کی جا رہی ہے ۔مگر شعراء کی لاشعوری اس پر بھی نازاں ہے ۔
افسوس کہ ہم اپنی مفاد پرستی خود نمائی کی خاطر اپنی زبان و تہذیب کا جنازہ بھی نکالنے پر آمادہ ہیں ۔یہ اردو زبان کی تباہی کا بڑا المیہ اس لئے ہے کہ اس سازش میں اردو زبان و ادب کے اہم ستون کہلانے والے شعراء کی موجودگی میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے ۔
یہ بینر بہت کچھ کہہ رہا ہے بشرط یہ کہ فکر کے لئے ضمیر زندہ ہو تو۔