اردو خبر قومی

سہسرام : روہتاس ضلع کچھوا کے ابراہیم پور میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی ہوئی موت

Taasir Patna
=============
روہتاس ضلع کچھوا کے ابراہیم پور میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی ہوئی موت
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، سہسرام ​​اور ڈیہری علاقے کے ایک گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ روہتاس ضلع کے کچھواں علاقے میں جہاں آتشزدگی کا یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا اس واقعہ میں تین بچوں اور تین خواتین سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ اہل علاقہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ٹرانسفارمر سے نکلنے والی چنگاری بتائی گئی ہے جسکی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی اور اس گھر کا پورا خاندان آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ واقعہ کا نشانہ بننے والا خاندان ٹین کے بنے ہوئے مکان میں رہائش پذیر تھا ۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا گیا ۔ بنیادی طور پر مذکورہ واقعہ کچھوا او پی تھانہ کے ابراہیم پور میں پیش آیا ۔ اس معاملے میں تفصیلی معلومات کا انتظار کرنے کے باوجود تحریر تک یہی کچھ دستیاب تھا، لیکن آگ لگنے کے مذکورہ واقعہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے جب کہ ایک شدید زخمی کو علاج کے لئے سہسرام ​​صدر لے جایا گیا ۔ مرنے والوں میں 30 سالہ پشپا دیوی اس کی تین بیٹیاں، ایک بیٹا موہا کمار اور حاملہ نند 25 سالہ مایا دیوی شامل ہے ۔ کچھواں تھانہ انچارج متیش کمار نے بھی بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔ اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم بات کے لئے صدر اسپتال بھیجا۔ سول سرجن ڈاکٹر کے. این تیواری نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک بچہ 95 فیصد جھلس گیا تھا اور اسے علاج کے لئے ایمبولینس میں صدر اسپتال سہسرام ​​لایا گیا تھا، لیکن علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی ۔