اردو خبر دنیا

جرمن میں شدید برفباری کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت اور ہوائی ٹریفک متاثر ہو سکتے ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق میں شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوگی، جبکہ ملک کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں بلیک آئس کا بھی امکان ہے۔

جرمن محکمہ موسمیات (ڈی ڈبلیو ڈی) نے متنبہ کیا ہے کہ آج بروز بدھ ملک کے کچھ حصوں میں شدید برفباری کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت اور ہوائی ٹریفک متاثر ہو سکتے ہیں۔

منگل کو ڈی ڈبلیو ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک الرٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں بلیک آئس کا شدید امکان ہے، جبکہ مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے۔

اس تناظر میں فرینک فرٹ ایئرپورٹ پر آج کئی پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ یہ ہوائی اڈا چلانے والی کمپنی فریپورٹ نے بھی منگل کو اعلان کیا تھا کہ ایئرپورٹ پر ممکنہ طور پر جمعرات تک ایئر ٹریفک محدود رہے گا۔

اسی طرح زابغوکن ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہوائی اڈے پر آج تمام فلائٹ آپریشنز معطل رہیں گے۔

برلن کے ‘بر’ ائیرپورٹ کی ایک ترجمان کے مطابق منگل کی دوپہر تک وہاں بھی آج فرینکفرٹ آنے اور جانے والی بیس پروازیں اور میونخ آنے جانے والی دس پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔

اس کے علاوہ باویریا میں خراب موسم کے پیش نظر کچھ اسکولوں میں کلاسیں کینسل کردی گئی ہیں اور کچھ طلبہ کو گھروں میں رہ کر کلاسیں لینی پڑ رہی ہیں۔