اردو خبر قومی

سہرسہ : انجمن ترقی اردو کے ذمہ داروں نے ڈی ایم اورایڈیشنل کلکٹر کو اردو کے مختلف مسائل کولیکرمیمورنڈم دیا

Taasir Patna
=========
انجمن ترقی اردو سہرسہ کے ذمہ داروں نے ڈی ایم اورایڈیشنل کلکٹرسہرسہ کواردوکے مختلف مسائل کولیکرمیمورنڈم دیا
سہرسہ (سالک کوثرامام) انجمن ترقی اردو سہرسہ کے سکریٹری مفتی ظل الرحمن قاسمی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ طے شدہ پروگرام کے تحت انجمن ترقی اردو سہرسہ کے ذمہ داروں نے ضلع میں اردو کے مختلف مسائل کو لیکر جناب ویبھوچودھری ضلع مجسٹریٹ سہرسہ اور جیوتی کمارایڈیشنل کلکٹرسہرسہ کومشترکہ طورپر ایک میمورنڈم پیش کیاجس میں سب سے پہلے ڈی ایم صاحب کاشکریہ اداکیا گیاکہ انجمن ترقی اردو سہرسہ کے دیرینہ مطالبہ کی روشنی میں ڈی ایم صاحب نے ایک مکتوب (نمبر۔25مورخہ۔25-07-23) جاری کرتمام دفاتر میں ہندی کے ساتھ اردوکانیم پلیٹ لگا نے کی ہدایت دی ہے جوقابل تحسین عمل ہے،ساتھ ہی اسے عملی جامہ پہنانے کےلئے بھی درخواست کی گئی نیزاردوکے مسائل کولیکرایک میٹنگ کاوقت ڈی ایم صاحب سے مانگاگیااس کے علاوہ مختلف اردو کے مسائل کوسامنے رکھاگیا جس کے حل کے لئے انہوں نے مکمل یقین دلایا ،انہوں نے کہاکہ اردوتومحبت کی زبان ہے اور دلوں کوجوڑنے والی زبان ہے ۔اس موقع پر انجمن ترقی اردو سہرسہ کے ذمہ داروں میں اعظم وارثی نائب صدر ،ڈاکٹرظفرپیامی،ماسٹرمستقیم،مفتی جعفرامام قاسمی اورمولانا محب الحق قاسمی وغیرہ موجود رہے ۔