اردو خبر دنیا

بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے حملے کے حوالے سے : افغانستان وزارت خارجہ

S.Haidar Hashmi
@HaidarHashmi0
افغانستان وزارت خارجہ:

ہم بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے حملے کے حوالے سے پاکستانی فوج کے ترجمان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، جو اس واقعے کو افغانستان سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے بجائے اپنے داخلی سیکیورٹی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

افغانستان میں کسی بھی بلوچ مخالف گروہ کا کوئی وجود نہیں، نہ ہی ماضی میں اور نہ ہی اب ان کا امارت اسلامی سے کوئی تعلق رہا ہے۔

ہم اس افسوسناک واقعے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ سیاسی مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *