اردو خبر خاص

******کی مکمل غزل ****** بڑھتا ہوا اندھیرا مٹانا پڑا مجھے….سورج کی طرح خود کو جلانا پڑا مجھے…افضل لہرپوری

Afzal Laharpuri
==============
·
********* مکمل غزل ************
بڑھتا ہوا اندھیرا مٹانا پڑا مجھے
سورج کی طرح خود کو جلانا پڑا مجھے
دنیا کا ساتھ یوں بھی نبھانا پڑا مجھے
زخموں کو بھی گلاب بنانا پڑا مجھے
منزل کی جستجو تھی قدم کیسے روکتا
بارود کے دیار میں جانا پڑا مجھے
کب کب ترا خیال نہیں آیا ہے مگر
ہر بار آنسؤں میں نہانا پڑا مجھے
کتنوں کی تنگ نظری چھپانے کے واسطے
معصوم دل کو اپنے رلانا پڑا مجھے
میری وجہ سےآے نہ محفل میں کچھ خلل
کیا کیا نیۓ مزاج میں آنا پڑا مجھے
افضل کہاں لے آیا ہے مجھ کو جنون عشق
اپنا وجود خود ہی چھپانا پڑا مجھے
افضل لہرپوری