اردو خبر قومی

ہوڑہ میں درگا پوجا کارنیول شاندار طور پر منایا گیا

Taasir Patna
==========
ہوڑہ میں درگا پوجا کارنیول شاندار طور پر منایا گیا
ہوڑہ، 27/ اکتوبر (تاثیر بیورو) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر کولکاتہ کی طرح ہوڑہ میں درگا پوجا کے اختتام کے بعد تیسرے دن ’’درگا کارنیول‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ضلع کے کچھ خاص پوجا منڈپوں کو چن کر اس کارنیول میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔ یہ درگا کارنیول ہوڑہ ضلع انتظامیہ نے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے منایا۔ ہوڑہ ضلع میں دوسری بار یہ تقریب شاندار طریقے سے انجام دی گئی۔ یہ تقریب شام پانچ بجے ہوڑہ کے فارشو روڈ پر انعقاد کی گئی، جہاں موقع پر ریاستی وزیر وزیر اروپ رائے بطورٹ مہمان خصوصی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ہاوڑہ ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر پی دیپا پریہ، پولس کمشنر پروین ترپاٹھی، ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے انتظامیہ انچارج سوجوئے کمار چکرورتی، رکن اسمبلی منوج تیواری، آمتا کے رکن اسمبلی مسٹر سومین پال و دیگر کئی ترنمول کانگریس کے لیڈران اور کارکنان نے اس تقریب میں شرکت کی۔