اردو خبر قومی

گورنر نے تعلیم بہتر کارکردگی پر جی ایس ریذیڈنشیل اسکول ذمہ داران کو دیا اعزاز

Taasir Patna
==========
گورنر نے تعلیم بہتر کارکردگی پر جی ایس ریذیڈنشیل اسکول ذمہ داران کو دیا اعزاز
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) کومو ریڈیو سٹی کے زیراہتمام لیمن ٹری ہوٹل پٹنہ میں ایجوکیشن ٹرانسفارمنگ الکیمسٹ کے نام سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بہار کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اسکولوں نے پروگرام میں حصہ لیا اور ان کے ذمہ داری جو تعلیم کے میدان میں بہترین کام کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ہمہ جہت ترقی میں بہتر کردار ادا کر رہے ہیں انھیں گورنر بہار نے اعزاز دیا ہے ان میں ہی سہسرام​​کے قریب ملوار روڈ پر واقع جی ایس ریذیڈنشیل اسکول کے بھی ڈائریکٹر متھیلیش کمار سنگھ اور منتظم انشو کمار کو یادگاری نشان دیکر گورنر بہار راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے نوازا اور کہا کہ آپ کا اسکول ہزاروں بچوں کے لئے تعلیم کا مندر ہے جہاں آپ ہر سطح پر ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کام بے لوث کرتے رہے ہیں، میری خواہش ہے کہ آپ مستقبل میں بھی بہتر کام کریں ۔ اس موقع کو لیکر اپنا بیان دیتے ہوئے ڈائریکٹر متھیلیش کمار سنگھ اور منتظم انشو کمار نے بھی کہا کہ عزت مآب گورنر صاحب کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کرنے سے مجھے مزید بہتر کام کرنے کی تحریک ملی ہے، اسکول کا خاندان بچوں کی نشوونما کے لئے پرعزم ہے اور رہیگا، اسکول کے طلبہ کے ساتھ اساتذہ اور عملہ بھی یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر محسوس کررہے ہیں ۔