اردو خبر قومی

گلبرگہ : کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام چوتھے قرآنی مذکراہ کاکامیاب انعقاد.مولانا شیخ سلیم الدین نظامی

Taasir Patna
===============
کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام چوتھے قرآنی مذکراہ کاکامیاب انعقاد.مولانا شیخ سلیم الدین نظامی
صدر گلبرگہ سنی امامس اسو سی ایشن، صدر تعمیر ملت گلبرگہ اسد علی انصاری و دیگر عمائیدین کی شرکت

گلبرگہ ہ 9اپریل:مولوی خواجہ گیسودارز شریک معتمد تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب قرآن کا رشتہ ماہ رمضان المبارک کے ساتھ بہت گہرا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں مکمل ایک سورت عظمت قرآن سے متعلق نازل فرمائی ہے. یہ قرآن کی سالگرہ کا مہینہ ہے. ماہ رمضان المبارک جہاں مسلمانوں کی طبعیتاور ظاہر کو سدھارنے کا کام کرتا ہے وہیں باطن کو سدھارنے کا کام قرآن مجید کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا شیخ سیلم الدین نظامی صدر گلبرگہ سنی امامس ایسوسی ایشن کرناٹک، خطیب و امام مسجد عمر فاروق, یداللہ کالونی, نے کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام چوتھے قرآنی مذکراہ بہ عنوان عظمت قرآن سے مخاطب کررہے تھے۔مولانا شیخ سیلم نظامی نے اپنے بیان کو جارہی رکھتے ہوئے مزیدکہا کے جب وحی کا نزول ہوتا حضورصلی اللہ علیہ وصلم کے جسم مبارک سے پسینہ جارہی ہوجاتا یعنی اس کے جلال کا اثر نمایاں پایا جاتا اور قرآن پاک کا فرمان ہے اگر اس قرآن کو ہم پہاڑوں کے اوپر نازل کرتے تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتے۔. قرآن کے نزول اور جلال کو اس آیت سے بتایا گیا لیکن افسوس کہ آج ہم قرآن کی تلاوت کرتے ہیں لیکن وہ کیفیت و خوف وہیبت ہمارے دلوں پر طاری نہیں ہوتی۔ لیکن قرآن اپنے نزول کے وقت سے آج بھی وہی حالت میں ہے وہی وزن, وہی تپش, اور جلال کے ساتھ قائم ہے۔ مولانا نظامی نے مزید فرمایا کہ یہ حضور ﷺکی نوازش ہے کہ آپ نے قرآن کے جلال کو اپنے جمال و لطف و کرم کے ساتھ امت کو عطاء فرمایا ورنہ ہم اس کے انوار و تجلیات کو جذب کرنے کی سکت نہیں کر پاتے اور نہ اس کے فیوض و برکات سے استفادہ کرسکتے تھے. انہوں نے مزیدکہا اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے بیشک ہم ہی نے قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اسکی حفاظت کریں گے ظاہر ہے 1450 سالوں بعد بھی قرآن مجیدمحفوظ ہے اور صبح قیامت تک محفوظ رہے گا ونیز آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے پانچ چیزوں کے ذریعہ قرآن مجید کی حفاظت فرمائی ہے۔ قرآن کے الفاظ و معنی, تجوید ولہجہ, کتب قرآن, رموز و اسرارکے ذریعہقرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کریں۔آج ہم قرآن تو پڑھتے ہیں لیکن قرآن کا وہ تاثرہماری زندگیوں سے کوسوں دور ہے۔

ابتداء میں قاری صدیق حسین نائب امام مسجد عمر فاروق کی قرآت کلام پاک اور مولوی خواجہ گیسودارز شریک معتمد کی نعت شریف سے مذاکرہ کا آغاز ہوا۔اجلاس کی صدارت الحاج اسد علی انصاری صدر تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے فرمائی جبکہ مبین ریاض نائب صدر تعمیر ملت ضلع گلبرگہ, سید نذیرالدین متولی, رکن عاملہ تعمیر ملت, محمد مقبول احمد صاحب, صدر انتظامی کمیٹی مسجد عمر فاروق, عبدالقدیر صاحب, نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی. جناب نواب خان خازن تعمیر ملت نے بحسن خوبی نظامت کے انجام دیے.جناب الحاج اسد علی انصاری صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ قرآن کریم سے اسکی عظمت و نسبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مجید جس رات نازل ہوا وہ مقدس رات لیلت القدر بن گئی جو ہزار راتوں سے بہتر ہے.اور ماہ رمضان قرآن مجید کے نزول کے سبب سے تمام مہینوں پر افضل قرار دیا گیا.ہے۔سلسلہ کلام جارہی رکھتیہوئے انھوں نے اسی نسبت کے حوالہ سے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے علامہ اقبال کے اس شعر پر *وہ زمانہ میں معزز تھے مسلمان ہو کر, اورہم خار ہوئے تارک قرآن ہو کر* پر بہترین انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کا جیتا جاگتا نمونہ ہے. اسد علی انصاری صاحب نے اپنے بیان کو جارہی رکھتے ہوئے مزیدکہا کے فلسطینی مسلمانوں کو اپنی خصوصی دعاؤں میں شامل رکھیں؛منتظمین کے اصرار پر انھوں نے ااپنے تازہ کلام سے نظم الوداع ماہ رمضان ترنم کے ساتھ پڑھ کر سنائی جس کے سبب سامعین میں سمع سابندھ گیا اور ہر شخص اشکبار ہوگیا.۔آخرمیں بارگاہ رسالت ماب میں سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ جناب الحاج مجیب علی خان معتمد تنظمی امور نے شکریہ کا فرائض انجام دئیے۔ مذاکرہ میں علم دوست شخصیات کے علاوہ خواجہ پاشاہ انعامدار, محمد عارف نائب صدر انتظامی کمیٹی مسجد عمر فاروق, ذلفقار احمد, محمد مقیم بابا کے علاوہ تعمیر ملت کی مقامی شاخ کے ذمہ دارن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.۔
رکن اسمبلی گلبرگہ جنوبی شری الم پربھو پاٹل کی افطار پارٹی میں کثیر تعداد میں روزہ داران،

برادران وطن، کانگریس پارلیمانی امیدوار رادھا کرشنا دوڈ منی، الیاس سیٹھ و دیگر قائیدین کی شرکت
گلبرگہ 9اپریل: نہایت سیکولر ذہن رکھنے والے ممتاز کانگریسی قائد اور رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی مسٹر الم پربھو پاٹل جو برسوں سے کانگریس پارٹی اور عوام کی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں اور جو اپنی عوامی خدمات کے لئے سماج کے تمام طبقات میں یکساں طور پر کافی مشہور ہیں انھوں نے پیر کے دن بیانکویٹ فنکشن ہال، ایم ایس کے ملس گلبرگہ میں ایک زبردست افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں بہت بڑی تعداد میں روزہ داران، کانگریسی کارکنان و قائیدن اور برادر وطن نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری الم پربھو پاٹل نے اپنی تقریر میں کہا کہ رمضان المبارک ایک امن و سکون او خوش حالی کا مہینہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مہینہ نہ صرف اہم ہے بلکہ ہماری زندگی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی فروغ دینے والا مہینہ ہے۔اس تقریب میں حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کے کانگریسی امیدوار رادھا کرشنا دوڈ منی، ارکان اسمبلی ایم وائی پاٹل، رکن اسمبلی ومشیر چیف منسٹر کرناٹکمسٹر بی آر پاٹل۔ ممتاز سماجی خدمت گزار و سینئیر کانگریسی قائد جناب الیاس سیٹھ باغبان، کارپوریٹرس شیخ حسین، خالد او مسلمانوں و غیر مسلم برداران وطن کی کثیر تعداد اس افطار پارٹی میں شریک تھی۔ افطار و نمازمغرب کی ادائیگی کے بعد تمام شرکا ء کے لئے نہایت لذیذ کھانوں، پھلوں اور پھلوں کے رس کا اہتمام کیا گیا تھا۔