اردو خبر قومی

کولکاتا : پولیس نے سی پی آئی ایم امیدوار کو انتخابی مہم پر ہریش مکھرجی روڈ میں داخل ہونے سے روک دی

Taasir Patna
=============
پولیس نے سی پی آئی ایم امیدوار کو انتخابی مہم پر ہریش مکھرجی روڈ میں داخل ہونے سے روک دی
کولکاتا، 28/ مارچ (محمد شمیم حسین) سی پی آئی ایم کی طرف سے آج ایک بیان آیا ہے کہ کولکتہ پولیس نے بھوانی پور، دیدی کے گڑھ میں کولکتہ کے ہریش مکھرجی روڈ پر سی پی ایم کو انتخابی مہم چلانے سے کولکاتا پولیس نے روک دیا۔ جبکہ سی پی آئی ایم کی امیدوار کا کہنا ہے کہ انکے پاس اس روٹ سے گزرنے کے اجازت ہے۔ کولکاتہ جنوبی لوک سبھا حلقہ سے سی پی ایم امیدوار سائرہ شاہ حلیم کی اس بات پر پولس کے ساتھ تو تو میں میں بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ بھی یہیں پر ہے۔ بائیں بازو نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں ممتا اور ابھیشیک کی انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالنے والے پولس افسران کو پولس ڈیوٹی سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔
کولکاتہ جنوبی لوک سبھا حلقہ سے سی پی ایم امیدوار سائرہ شاہ حلیم کو جمعرات کی صبح بھوانی پور کے ہریش مکھرجی روڈ پر مبینہ طور پر انتخابی مہم چلانے سے روک دیا گیا، جس سے وزیر اعلی کے اس وارڈ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس واقعے کے تقریباً دس منٹ بعد کولکتہ پولیس اور سائرہ شاہ حلیم کے درمیان بحث بازی بھی ہوئی۔ بائیں بازو نے پولیس کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم پولیس افسر کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں بھی مقدمہ درج کیا جائیگا ۔
کولکاتہ جنوبی لوک سبھا حلقہ کے لیے بائیں محاذ کی حمایت یافتہ سی پی ایم امیدوار سائرہ شاہ حلیم کے انتخابی مہم کا آج صبح 9 بجے کے قریب کالی گھاٹ روڈ علاقے میں پہلے سے اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن، جلوس کے آغاز کے بعد، پولیس نے اسے ہریش مکھرجی روڈ میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔ جلوس کو مڑ کر دوسری طرف جانے کو کہا گیا۔ لیکن سی پی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کے مطابق قانون کے مطابق سڑک سب کی ہے۔ اسے وہاں انتخابی مہم چلانے سے کیوں روکا جا رہا ہے! پولیس انتخابی علاقوں میں مہم چلانے سے نہیں روک سکتی۔
پورے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سی پی ایم کے کولکتہ ضلع کمیٹی کے رکن سدیپ سین گپتا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “چٹیچتا، ڈالداس پولیس کی کارروائی دیکھو! سائرہ شاہ حلیم کو ممتا کے بھتیجے کے گھر کے سامنے ہریش مکھرجی روڈ پر انتخابی مہم چلانے سے روکا۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے باوجود کالی گھاٹ کے ایڈیشنل او سی مشرا، اس علاقے میں کچھ ‘باہر’ وردی والے بھی موجود تھے، یہ علاقہ بھوانی پور تھانے کا ہے، پولیس پر الزام لگایا گیا کہ سنجے بابو جیسے افسران اپنے مالک کی خدمت کر رہی ہے ہیں ۔افسوس ان سبزی خوروں پر جو ہمارے پیسوں پر بھتیجوں کے غلام بن کر کام کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سائرہ شاہ حلیم نے ایک پرائیوٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت ریاست کے کئی رہنماؤں اور وزراء کے گھر کلکتہ جنوبی لوک سبھا حلقہ میں ہیں۔ نتیجے کے طور پر، وہ اس علاقے کے ہر عوام کے پاس ووٹ مہم کے لیے جائیں گے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دروازے پر بھی ووٹ کی بھیک مانگنے میں کوئی دقت نہیں ہے۔ کیونکہ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ ان کے حلقے کی ووٹر ہیں ۔ سائرہ شاہ حلیم آج صبح کالی گھاٹ کے علاقے میں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے بعد ناراض ہیں۔ اور الیکشن کمیشن سے انہوں نے اسکی شکایت کی ہے۔