اردو خبر قومی

چھپرہ : ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی منعقد

Taasir Patna
===============
ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی منعقد
ایم پی روڈی کی صدارت میں ضلع میں چل رہے عوامی بہبود کی اسکیموں کا لیا گیا جائزہ
چھپرہ
ترقی اور منصوبوں کے جائزہ سے متعلق ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (DISHA) دیشاکی میٹنگ بدھ کو سارن کلکٹریٹ کے جلسہ گاہ میں منعقد کی گئی۔کمیٹی کے سکریٹری کم ڈی ایم امن سمیر نے تمام مہمان اراکین کا خیرمقدم کیا۔ایم پی و کمیٹی کے چیئرمین راجیو پرتاپ روڈی نے دیشا کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کو عوامی افادیت کی اسکیموں کا فوری فائدہ پہنچانے کے لیے ضلع میں نافذ کی گئی اسکیموں اور پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایم امن سمیر،ایس پی ڈاکٹر گورو منگلا،ڈی ڈی سی پرینکا رانی اور ضلع پریشد کے اراکین کے ساتھ یہ دوسری میٹنگ ہے۔انہوں نے بتایا کہ سارن میں دیشا کے ذریعے ریاستی اور مرکزی حکومت کے زیر اہتمام 27 ہزار کروڑ سے زیادہ کی اسکیموں اور پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔شروع می گزشتہ میٹنگ کی کارگزاری رپورٹ پیش کی گئی۔بعدہ تمام منصوبوں کا نکات وار جائزہ لیا گیا اور کی تعمیل کے ساتھ ضلع کی ترقی کے لیے طے کی گئی اہم اسکیموں کے لیے مختلف موضوعات پر گہرائی سے بات چیت ہوئی۔خصوصی طور پر فور لین،ڈبل ڈیکر،مختلف بائی پاس،ٹرانسپورٹ،پینے کے پانی،تعلیم،خوراک کی فراہمی،آبپاشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور عوام کی خواہشات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت دی گئی۔ایم پی روڈی نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی ضلع میں دیشا کی میٹنگ دس بارہ گھنٹے تک نہیں چلتی۔لیکن سارن میں ان کی صدارت میں مذکورہ میٹنگ تقریباً 12 گھنٹے تک چلتی ہے۔جس میں مفاد عامہ کے بہت سے مسائل پر گہرائی سے بات چیت ہوتی ہے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ترقیاتی موضوعات کو عملی شکل دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔میٹنگ میں ایم ایل سی ڈاکٹر ویریندر نارائن یادو،انجنئیر سچدانند رائے،ایم ایل اے چھوٹے لال رائے،جنک سنگھ،کرشن کمار عرف منٹو سنگھ وغیرہ موجود تھے۔