اردو خبر خاص

پیکر خلوص و انکسار مایہ ناز و عہد ساز شخصیت کے تعلق سے کچھ خامہ فرساٸی… خیر اندیش ۔ مختار تلہری بریلی انڈیا

Mukhtar Tilhari Saqlaini Bareilly
==============
پیکر خلوص و انکسار مایہ ناز و عہد ساز شخصیت کے تعلق سے کچھ خامہ فرساٸی
ادبی افق پر ماضی قریب میں بیشمار عہد ساز ایسی شخصیات موجود ہیں جنکا ذکر کٸے بغیر ادبی تاریخ نامکل سمجھی جاٸے گی جہاں مَردوں نے اپنی علمی ادبی زرخیزیاں بکھیر کر کشت ادب کو سیراب فرمایا وہیں نسوانی صدائیں بھی پرچمِ ادب کو ایسی سنگلاخ زمینوں میں نصب فرماتے ہوٸے اپنا لوہا منوا کر عزت و تکریم کی سربلندیاں اپنے دامن میں اتارتی نظر آتی ہیں اسی کڑی سے وابستہ کچھ اسمائے گرامی ہمارے بھی ذہن میں گردش کر رہے ہیں جو اپنے اندر ایک ادبی عہد نامہ سمیٹے ہوئے ہیں انہیں نامور اور معروف شخصیات میں نظم و نثر پر یکساں عبور رکھنے والی نہایت مخلص اور عالمی شہرت یافتہ شاعرہ و ادیبہ محترمہ زیب النساء زیبی صاحبہ کا اسم گرامی بھی ہے آپ نے تقریباً 70 اصناف پر بہ حسن و خوبی طبع آزمائی کا شرف حاصل کیا ہے ۔
موصوفہ کا یہ ادبی کارنامہ بنام ، سخن تمام ، کار دوام ، عکس زِندگی ، متاعِ زیست ، حرفِ ناتمام ، پانچ جلدوں پر مشتمل تقریباً دو دو ہزار صفحات پر مشتمل ضخیم کتابوں کیساتھ تقریباََ سو کتب کی تصنیف فرما کر کثیرالتصانیف کا بھی خطاب اپنے مقدر کر لیا اور جن کی اردو ادب کے تٸیں بے لوث اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان، نے معروف شہر کراچی میں ایک شاہراہ کو “زیبی روڈ” سے منسوب کر کے اردو نوازی کا ثبوت فراہم کیا جو لاٸق صد تحسین ہے جبکہ موصوفہ کی خدمات اس سے کٸی گنا بلند و بالا ہیں
اردو اور اردو والوں سے لگاٶ محترمہ کا جنون کی حد تک ہے شب و روز کی انتھک جد و جہد سے محترمہ نے اہل ادب کی نظر میں جو مقام حاصل کیا وہ ہر کس و ناکس کیلٸے ناممکن نہیں تو مشکل ترین امر ضرور ہے
موصوفہ محترمہ نے ہی اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو بروٸے کار لاکر ہم تشنگان ادب کو عالمی سطح پر *زوم* کے ذریعے ایک دوسرے سے روشناس فرما کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا آسان ذریعہ بھی میسر فرمایا جس کیلٸے ہم سبھی لوگ اپنے اپنے خیالات“ تشکرات کی شکل میں آج الحمدللہ موصوفہ محترمہ کا جشن مناکر پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں
موصوفہ کے عادات و اطوار کا ذکر کرنے کیلٸے دفتر کے دفتر درکار ہیں شاعری کے تعلق سے عرض گزار ہوں وہ اس میں غم جاناں اور غم ہجراں کی سوز و گدازیاں اس طرح پرو دینے کا ہنر جانتی ہیں کہ قاری پر وجد کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے وہ اپنے مشاہدے اور تجربے بھر ہی کلام کرنے میں آسانیوں کا مزہ لیتی ہیں بیجا گفتگو اور بیجا تجربات پر خود کو الجھانے میں الجھن بھی محسوس کرتی ہیں تقریباََ سبھی اصناف سخن پر طبع آزماٸی بڑی ہوشیاری اور محتاط ڈھنگ سے فرماتی ہیں
حمد“ نعت“ منقبت“ غزل“ نظم“ دوہے“ قطعات“ رباعیات“ ثلاثی“ ماہئے ” ہائیکو ” ترونی وغیرہ وغیرہ علاوہ ازیں کئی اصناف کی موجد بھی ہیں نیز 24 اوزان میں رباعیات کہنے کا شرف بھی حاصل کیا ہے اُن کی شاعری میں ماحولیاتی درد و کرب نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے ایسا لگتا ہے کہ وہ باہر کی ہر شٸے کو اندر کی نگاہ سے دیکھ کر صفحئہ قرطاس پر اپنے احساس و جذبات کو رقم فرماتی ہیں
آخر میں اُنہیں کے لئے چند اشعار صنعت توشیح میں پیش کرتا ہوں
واضح رہے کہ رُکن ابتدا یعنی مصرع ثانی کے ہر شعر کا پہلا حرف جوڑتے جائیں گے تو *زیب النساء زیبی* بنےگا ۔۔ ملاحظہ کیجئے

کسی کو کیا بتائیں مرتبہ زیب النساء زیبی
(ز) زمانہ جانتا ہے تم ہو کیا زیب النساء زیبی
گلستان ادب کے پھول دنیا بھر میں بکھرے تھے
(ی) یہاں سب کو اکٹھا کر دیا زیب النساء زیبی
تمہاری خدمت اردو عیاں ہے روز روشن سی
(ب) بتانےکی ضرورت ہی ہےکیازیب النساءزیبی
مقام منفرد اہل سخن میں تم نے پایا ہے
(ا) الہ العالمین کی ہے عطا زیب النساء زیبی
ذہانت پر تمہاری رشک یوں بھی لوگ کرتے ہیں
(ل) لیا ہے وقت پر ہر فیصلہ زیب النساء زیبی
تمہارا یہ بڑپن ہے کہ اتنا کام کر کے بھی
(ن) نہایت منکسر دیکھا گیا زیب النساء زیبی
اسی روشن خیالی نے تمہیں روشن بنایا ہے
(س) سبھی کوبانٹتی ہوتم ضیازیب النساءزیبی
تمہارے نام سے جو روڈ ہے شہر کراچی میں
(ا) ادب کی کاوشوں کا ہےصلہ زیب النساء زیبی
تمہاری شان میں اشعار کہنے کے لئے موقع
(ز) زہےقسمت ہمیں بھی مل گیازیب النساءزیبی
یہ محبوب خدا کا اور خدا کا فضل ہے تم پر
(ی) یہاں جو ہے تمہارا تذکرہ زیب النساء زیبی
مبارک ہو کہ تم نے گوشہ گمنام سے لا کر
(ب) بہت صنفوں کوزندہ کردیازیب النساء زیبی
اسی اخلاص نے تم کو عروج خاص بخشا ہے
(ی) یہی اخلاص تم رکھنا سدا زیب النساء زیبی
یہی کہتے ہوئے مختار اب خاموش ہوتے ہیں
مبارک ہو یہ جشن پر ضیا زیب النساء زیبی
خیر اندیش ۔
مختار تلہری بریلی انڈیا