اردو خبر قومی

پٹنہ : کرپوری ٹھاکر کا اعزاز اس ملک کے کروڑوں غریبوں ،محروموں کا اعزازہے

Taasir Patna
============
·
کرپوری ٹھاکر کا اعزاز اس ملک کے کروڑوں غریبوں ،محروموں کا اعزازہے
پٹنہ(پریس ریلیز): جننائک کرپوری ٹھاکر کے 100ویں یوم پیدائش کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی امیت شاہ نے واضح کیا کہ کرپوری ٹھاکر کی طرح جو ایک غریب گھرانے میں پلے بڑھے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں بھارت رتن دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی امیت شاہ کی قابل رہنمائی میں کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن سے نوازنے کا فیصلہ بے مثال اور قابل ستائش ہے۔ پہلے صرف خاندان کے قریبی لیڈروں کی عزت ہوتی تھی، مودی جی نے عوامی لیڈروں کو عزت دینے کا کام کیا ہے۔ کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دے کر مودی جی نے آئین کے بنیادی منتر ’سب کے لیے انصاف، سب کے لیے مساوی حقوق‘ کا احترام کرنے کا کام کیا ہے۔ یہ فیصلہ کروڑوں غریب نوجوانوں کے ذہنوں میں امید پیدا کرے گا کہ وہ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ کرپوری ٹھاکر اپنی فطرت، اپنے اعمال، اصولوں سے اپنی محبت، اپنی سادگی، اپنی دانشمندی اور غریبوں اور محروموں کے تئیں ان کی ہمدردی کی وجہ سے عوامی لیڈر بن گئے تھے، لیکن انہیں بھارت رتن کرپوری ٹھاکر بننے میں بہت وقت لگا۔ آزادی کے بعد بہت سے لوگ اقتدار میں آئے لیکن کسی نے بھی کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دینا مناسب نہیں سمجھا۔ کرپوری ٹھاکر ایک عظیم سوشلسٹ رہنما تھے جنہوں نے غریبوں اور دلتوں کی بہتری کے لیے کام کیا۔ آج مودی حکومت کرپوری ٹھاکر کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔