اردو خبر قومی

پٹنہ : غریبوں کابہترمستقبل ہم سب کی ذمہ داری ہے- مانجھی

Taasir Patna
======
غریبوں کابہترمستقبل ہم سب کی ذمہ داری ہے- مانجھی
ہم سیکولر کےہرکارکن قابل فخر ہیں ۔سنتوش
پٹنہ پریس ریلیز آج ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کا پنچایتی سطح کارکن اجلاس گاندھی میدان باپو سبھاگار میں ہوا جس کی صدارت رکن اسمبلی ریاستی صدر انیل کمار نے کیا نظامت جنرل سیکرٹری راجیش پانڈے نے کیا پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے پارٹی کے سرپرست بہار کے سابق وزیراعلی جناب جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ہندوستانی عوام مورچہ غریبوں کی پارٹی ہے غریب کارکن کے ساتھ ہماری پارٹی پورے بہار میں دوڑ رہی ہے اور ہم ہمیشہ غریبوں کی بہتر مستقبل کے فکر میں رہتے ہیں جب ہمیں بہار کے وزیراعلی کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا تو ہم نے بنا کسی بھید بھاؤ کے سبھی کے لیے کام کیا غریبوں کو ترقی یافتہ اور بہتر مستقبل کے لیے ہم نے ہم سیکولر کا گٹھن کیا آج پارٹی کا ہر ایک ممبر ہمارے لیے پریوار کے جیسا ہے بہار کہ غریبوں کواپنے حق حقوق کے لیے ایک جٹ رہنا ہے۔پروگرام میں پارٹی کے قومی صدر بہار کے وزیر ڈاکٹر سنتوش سمن نے کہا کہ ہمارا مقصد غریبوں کو متحد کرنے ان کے حق کے لیے انہیں مضبوط کرنا ہے ملک کے ائین کے مطابق بہار میں سبھی طبقات کے لوگوں کو انصاف کے ساتھ ترقی یافتہ بنانا ہماری ذمہ داری ہے ائندہ الیکشن میں بہار کا غریب ایک ہو کر اپنے حق کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال کرے آپ کی آوازسرک سے سدن تک ہندوستانی عوام مورچہ پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا باپو صبح گھر کے اسٹیج سے کئی معروف سماجی کارکن کو پارٹی کی رکنیت دلائی گئی پروگرام میں موجود ریاستی انچارج راجن صدیقی قومی ترجمان شیام سندرسرن ایم ایل اے جیوتی کماری ایم ایل اے پرفول مانجھی ریاستی جنرل سکریٹری اویناش کمار نوجوان قومی صدر کمال پرویز محمد کمال الدین سنجر عالم گیتا پاسوان اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شکیل احمد ہاشمی اکاش کمار انیل کمار رجک پنٹو کمار شرون کمار اجۓ کمار رائے رضوان احمد محمد سرفراز منور عالم محمد عارف علی محمد جاوید راجیشور مانجھی بھیم سنگھ نارائن مانجی رتنیش پٹیل سنیتا کماری کے علاوہ بڑی تعداد میں ہم سیکولر کے کارکن اور لیڈران موجود تھے۔