پاکستان میں کئی کتابیں اور مصنفین زیر عتاب رہے مگر یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے، جب مشتعل ہجوم نے ایک ناول نگار کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ آزاد مہدی کے ناول ’پِیرُو‘ میں ایسا کیا ہے کہ اس کی کاپیاں نذر آتش کرنا پڑیں؟
تلخ سماجی حقائق اور لاہور کی زندگی کو دلفریب نثر میں پیش کرنے والے مصنف آزاد مہدی ‘لاہور کے قصہ گو‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ‘میرے لوگ‘، ‘دلال‘، ‘اس مسافر خانے میں‘ اور ‘ایک دن کی زندگی‘ جیسے ناولوں سے شہرت پانے والے آزاد مہدی کا آخری ناول گزشتہ برس اکتوبر میں ‘پِیرُو‘ کے نام سے شائع ہوا۔