اردو خبر خاص

نعت پاک…صرف ہے جہان میں جامع, صفات ایک…By-مختار تلہری

Mukhtar Tilhari Saqlaini Bareilly ·
============
·
نعت پاک
رو نما ہوا ہے پھر دل پہ عکس ذات ایک
جس میں ہے چھپا ہوا راز کائنات ایک
روح میں بسا ہے جو پیکر صفات ایک
ہے وہی مرے لئے مقصد حیات ایک
ہےکوئی نہ ہوسکے ایسی کوئی شخصیت
سوچئے وہ کون ہے فخر شخصیات ایک
کچھ نہ کچھ صفت لئےآئےہیں سبھی مگر
صرف ہے جہان میں جامع, صفات ایک
مرکز نجات ہیں مقصد حیات ہیں
شہرِ علم ذات ایک باب علم ذات ایک
جن کے ہجر میں کٹی عمر خستہ جان کی
اُن کے در پہ ہو بسر کاش کوئی رات ایک
بس انہیں کا ذکر ہو بس انہیں کی بات ہو
ذہن و دل پہ ہے چڑھا رنگ کیفیات ایک
جس کی وجہ سے ہے یہ کائنات کا وجود
ہے وہی تو شخصیت باعث نجات ایک
اُس کی زندگی میں پھر ہر طرف بہار ہو
جِس پہ آپ ڈال دیں چشم التفات ایک
مختار تلہری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *