اردو خبر خاص

نظم…رہی ہجرتوں میں منزلیں ، ہمیں راستوں سے گلا نہیں – سجاد علی سجاد

Sajjad Ali Sajjad

Lives in Karachi, Pakistan
===========
·
نظم
رہی ہجرتوں میں منزلیں ،
ہمیں راستوں سے گلا نہیں
ہمیں کرنا تھا ضرور جو
وہ کام ہم سے ہوا نہیں
یہ کٹھوڑ دن یہ مصیبتیں
اس بات کا ثبوت ہے
میرا وقت اچھا آۓ گا
نہ سمجھ کہ میرا خدا نہیں
ہر شہر سے تھے آشنا
تھے نگر نگر میں موڑ بھی
جہاں تُو ملے آ روبرو .
کوئی موڑ ایسا ملا نہیں
ہیں بدن میں کتنی اذیتیں
یہ بات دل کی دل میں ہے
میرے دل میں دکھ ہزار ہیں
ایک آپ ہی تو وجہ نہیں
جو ہم میں تھی کھبی سادگی
اور جوش میں بھی عاجزی
اب مختلف ہم اور ہیں
اب دل بھی ویسا رہا نہیں
سجاد علی سجاد