اردو خبر قومی

ملک میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف ماحول کے خلاف بی وائی ایف کی جانب سے میمورنڈم

Taasir Patna
===========
ملک میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف ماحول کے خلاف بی وائی ایف کی جانب سے میمورنڈم
بی وائی ایف کے صدر شیبان فائز نے نماز کی ادائیگی کے دوران مسلمانوں کو لات مارے جانے کے حالیہ واقعہ کے حوالے سے کہا کہ ’’مسلمانو، یہ لات تمھیں جگانے کے لیے تھی۔‘‘
جلگاؤں: BYF برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے کلکٹر آیوش پرساد سر کو ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں ملک میں پھیلے ہوئے مسلم مخالف ماحول کی سخت مذمت کی گئی اور ساتھ ہی کچھ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ ماحول نہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہے بلکہ ہندوستان کے آئین کے بھی خلاف ہے۔ اس میمورنڈم میں یوپی مظفر نگر کے رہنے والے ندیم نامی نوجوان کی پٹائی کی سخت مذمت کی گئی۔ اس کے علاوہ سی اے اے کے ذریعے ملک سے باہر کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی، اس کی مخالفت اس لیے کی گئی تھی کہ یہ ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے جو کئی سالوں سے یہاں رہ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چند روز قبل دہلی یونیورسٹی میں مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے طلباء کو مارنے کے خلاف احتجاج درج کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایک میمورنڈم اس بات کے خلاف بھی دیا گیا کہ کچھ دن پہلے دہلی میں نماز پڑھتے وقت نمازیوں کو لات ماری گئی تھی۔ میمورنڈم پیش کرتے ہوئے بی وائی ایف کے صدر شیبان فائز، مسلم کالونی کے صدر حذیفہ شیخ، بی وائی ایف کے جوائنٹ سیکریٹری رضوان شیخ، مسلم کالونی سیکریٹری دانش کھاٹک، فیضان سید، محمد کیف وغیرہ موجود تھے۔