اردو خبر قومی

سیتامڑھی : تین موٹر سائیکل اور دو دیسی پستول کے ساتھ چار مجرم گرفتار

Taasir Patna
==========
تین موٹر سائیکل اور دو دیسی پستول کے ساتھ چار مجرم گرفتار
ضلعی انتظامیہ نے چار ملزمان کو چوری کے تین موٹر سائیکل دو دیسی پستول اور چار زندہ کارتوس سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے سیتامڑھی کے سب ڈویژنل پولیس افسر رام کرشنا نے پریس کانفرنس میں اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔ معلومات کے مطابق، چار لوگ تین موٹر سائیکل پر بغیر نمبر کے جارہے تھے مجرم ضلع کے گدھا تھانہ علاقے کے تحت بغیر نمبر پلیٹ والی تین موٹر سائیکلوں پر نیپال سے مظفر پور کی طرف جا رہے تھے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی گاڈھا پولس تھانہ انچارج نے امبیڈکر چوک کے قریب گاڑی کی چیکنگ کی اور چاروں مجرموں کو پکڑ لیا۔ جن کی شناخت انیل کمار، آدتیہ کمار عرف منا مائیکل، شیوکمار اور ونود کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تلاشی مجرموں سے دو دیسی پستول، چار زندہ کارتوس، تین موٹر سائیکلیں، ایک ٹچ اسکرین موبائل اور ایک کلو گانجہ برآمد ہوا۔