اردو خبر قومی

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ), پرانا مفصل تھانہ میں ایس پی ونیت کمار نے ٹریفک پولس اسٹیشن کا کیا افتتاح

Taasir Patna
=============
پرانا مفصل تھانہ میں ایس پی ونیت کمار نے ٹریفک پولس اسٹیشن کا کیا افتتاح
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام ​​اور دیگر شہری علاقوں میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر آج سہسرام کے پرانا مفصل تھانہ میں ٹریفک پولس اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ۔ ایس پی ونیت کمار نے فیتہ کاٹ کر ٹریفک پولس اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سہسرام ​​کے ایس ڈی پی او دلیپ کمار، ٹاؤن پولس اسٹیشن انچارج سنجے کمار سنہا اور دیگر پولس افسران موجود تھے ۔ ایس پی ونیت کمار نے بتایا کہ بہار حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام ​​میں ٹریفک پولس اسٹیشن کھولا گیا ہے، فی الحال اسے سہسرام ​​مفصل پولس اسٹیشن کی پرانی عمارت سے چلایا جائیگا، ٹریفک پولس اسٹیشن کی عمارت بننے کے بعد اسے وہاں منتقل کر دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولس اسٹیشن کھلنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جام کا مسئلہ ختم ہو جائیگا ۔ اس ٹریفک پولس اسٹیشن کا دائرہ اختیار پورا ضلع ہوگا اور سڑک کے ہر چھوٹے بڑے حادثے سے متعلق معلومات یہاں ریکارڈ کی جائینگی، وقتاً فوقتاً تحقیق بھی کی جائیگی، ٹریفک ڈی ایس پی واقعہ کی نگرانی کرینگے اور اپنی سطح سے محققین کو رہنمائی بھی دینگے ۔ ٹریفک پولس اسٹیشن کھلنے کے بعد ٹریفک تھانہ میں سڑک حادثات سے متعلق مقدمات کی ایف آئی آر بھی درج کی جائینگی، ٹریفک پولس اسٹیشن کھلنے سے ضلع کے شہروں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں آسانی ہوگی، پورے ضلع کے ٹریفک نظام کو یہاں سے مانیٹر کیا جائیگا ۔ ایس پی نے بتایا کہ انسپکٹر گریش کو ٹریفک پولس اسٹیشن کا پہلا تھانہ صدر بنایا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر ادے کمار چنچل ایڈیشنل تھانہ صدر ہونگے ۔ پانچ پولس افسران کے ساتھ 25 فوجیوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔