اردو خبر قومی

سارن : تنظیم انصاف کی تیسری ضلعی کانفرنس 13 کو ہو گی منعقد

Taasir Patna
===========
تنظیم انصاف کی تیسری ضلعی کانفرنس 13 کو ہو گی منعقد
سارن ضلع تنظیم انصاف کی تیسری ضلعی کانفرنس 13 فروری کو دیال پور بازار واقع جلیل احمد نگر میں ہو گی۔کانفرنس کی تیاری کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔بہورا پٹی میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین شمس الدین صاحب نے کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تیاری کا کام آخری مراحل میں ہے۔ضلع سکریٹری رزاق حسین نے بتایا کہ ریاستی جنرل سکریٹری عرفان احمد فاطمی،شکیل صاحب،چولھن پرساد سنگھ،سریندر سوربھ،سی پی آئی کے ضلع سکریٹری رام بابو سنگھ،پروفیسر بھوپیش بھیم،سابق مکھیا شوبھ نارائن رائے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دعوت نامہ،پمفلٹ اور پوسٹرز کی تقسیم جاری ہے۔کانفرنس کے تئیں لوگوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔موقع پر راج کشور سنگھ،چاند محمد،منصور عالم،ایوب عالم،محمد شمس الدین،نظام الدین نیتا،بابو جان،رستم علی،کبیر حسین،محمد محبوب،ڈاکٹر نصرت علی،ممتاز علی،محمد ہاشم،ڈاکٹر عاص محمد، وزیر بابو،راجیش، شاہ،وریندر سنگھ،پروفیسر آنند کمار،مکھیا نمائندہ محمد محفوظ،مکھیا خوشبن نیسا وغیرہ موجود تھے۔