اردو خبر خاص

ریئل اسلام تحریک! مہدی اور غازہ، قضاء و قدر ، اختیار و جّبر ؟؟؟؟….پروفسسر عارف اسلام

Arif Ul Islam
=============
ریئل اسلام تحریک!
مہدی اور غازہ، قضاء و قدر ، اختیار و جّبر ؟؟؟؟
بہت سے علمائ کے ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں جسمیں حدیثوں روایات کے حوالے سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ ایک دن ایسا انا طے تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کا مثل غازہ قتل عام ہوگا اور پھر امام مھدی اپنی غیابت سے یہودیوں کافروں کو شکست دینے تشریف لائینگے اور مسلمان فتحیاب ہونگے.
ڈاکٹر اسرار احمد کافی عرصے پہلے علییگڑھ تشریف لائے تھے میں انکی کنیڈی ہال کی تقریر میں موجود تھا انہونے بھی احادیث کے حوالوں سے یہ فرمایا تھا کہ مسلمانوں پر قوم یہود کی طرح تیسرا بڑا عزاب نازل ہونے والا ہے انکا ایک بڑا بھیانک قتل عام ہوگا حتی کہ اسلام ایک” سانپ “کی طرح اپنے بل میں واپس چلا جائیگا پھر مہدی و عیسی کا نزول ہوگا اور وہ کافروں کو شکست فاش دیکر فتحیاب کرینگے. پورا ہال تالیوں سے گونج رہا تھا سوائے مجھ کافر کے.
اگر یہ سب روایات احادیث سچی ہیں تو پھر
یہود و نصاریٰ ،نتن یاہو امریکہ حماس ایران عرب مسلم ممالک .. وغیرہ کی کیا خطا ہے بلکہ وہ تو دائمی اجر و ثواب کے مستحق ٹھرے
کہ انہونے اللہ تعالی کے پلان کو کامیاب کر دیا اور مھدی و عیسی کے نزول کی راہ ہموار کر دی
مسلمانوں کو مکہ مدینہ تہران استنبول .. ہر جگہ جلسہ عام منعقد کر کے یہود امریکہ و مغربی ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہیے.
اگر سب کچھ پہلے سے لکھا ہے اور انسان کو اختیار حاصل نہیں تو ہر چور ڈکیت زانی ڈکٹیٹر قاتل رشوت خور ظالم ..
سب کے سب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ خدائ مشن اور احکامات کی پاسداری کر رہے ہیں.
یہی ہے سنی شیعہ تمام فرقوں کا اسلام کہ قضا و قدر میں انسان قضا کا مارا ہے اسے قدر و اختیار کچھ بھی حاصل نہیں
باقی رہیگا نام علماء کرائم کا؟؟؟؟
اسلیے خوشیاں منائیے اور
مھدی و عیسی کے انے کا انتظار کیجیے
عارف اسلام