اردو خبر قومی

راشٹروادی اقلیت مورچہ نے مطالبات کو لے احتجاج کیا

Taasir Patna
=========
راشٹروادی اقلیت مورچہ نے مطالبات کو لے احتجاج کیا
راشٹروادی اقلیتی مورچہ نے اپنے ایک نکاتی مطالبے کو لے کر میونسپل چوک پر دھرنا کا انعقاد کیا۔مظاہرین مطالبہ کیا کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت اقلیتوں کے مفاد میں اقلیتی پولیس تھانہ کے قیام کے لیے قانون بنائے اور اس پر عمل درآمد کرے۔تاکہ ہمیں ہر طرح کی قانونی سہولتیں میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت نے مہیلا تھانہ،شیڈول کاسٹ ٹرائب تھانہ،ٹریفک تھانہ،سائبر تھانہ قائم کیے ہیں۔ اسی طرح اقلیتی تھانہ بھی قائم کیے جائیں۔سرکردہ سماجی کارکن اور سنئر سیاست دان ارشد پرویز منی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ مسلم،سکھ،بدھ، عیسائی، پارسی اور جین اقلیتی شہریوں کے لیے اقلیتی تھانہ کے قیام کا مطالبہ ان میں تحفظ کا جذبہ پیدا کرے گا۔اس سلسلے میں ایک میمورنڈم ڈی ایم کو پیش کیا گیا۔مظاہرین میں ایڈووکیٹ سیارام سنگھ،منور حسین،محمد ابراہیم عالم، قادری حسین،غلام سرور،لیاقت علی،مختار علی انصاری،معصوم انصاری وغیرہ درجنوں افراد شامل تھے۔