اردو خبر خاص

دھنباد سے شائع ہونے والا رسالہ *رنگ*

Mukhtar Tilhari Saqlaini Bareilly
=========
·
محسن و کرم فرما جناب محترم اقبال حسین صاحب کی جانب سے بطور تحفہ عالمگیر شہرت یافتہ دھنباد سے شائع ہونے والا رسالہ *رنگ* ابھی ابھی بذریعہ پوسٹ مین دستیاب ہوا جو کہ اردو ادب کی ایک نمایاں شخصیت کنور مہندر سنگھ بیدی سحر صاحب کے گوشے کے ساتھ ساتھ ادب کی مایہ ناز شخصیات کے مضامین افسانچے افسانے نظمیں غزلیں نیز خوبصورت تبصروں سے مزین گلشن اردو ادب کے گلہائے رنگا رنگ جاذب نظر گلدستوں سے سجا ہوا ہے
یقینا محترم اقبال حسین صاحب کی یہ گراں قدر خدمات کا نتیجہ ہے دعا کرتا ہوں اللہ تبارک و تعالی موصوف کو مزید توفیقات عطا فرمائے نیز مطالعہ کرنے والوں کے لئے بے پناہ مفید ثابت ہو
خیر اندیش ۔۔
مختار تلہری بریلی