اردو خبر قومی

دربھنگہ : فائنانس کمپنی نے گروپ لون کے نام پر خاتون صارفین سے 30 لاکھ روپے کی ٹھگی

Taasir Patna
===========
فائنانس کمپنی نے گروپ لون کے نام پر خاتون صارفین سے 30 لاکھ روپے کی ٹھگی
مشتعل خاتون صارفین ہنگامہ کر پہنچی تھانہ راتو رات آفس بند کر فرار ہوا فائنانس کمپنی
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری پنچایت واقع ہائی اسکول کے اسٹیڈیم کے قریب ایک رہائش احاطے میں چل رہے اسمردھی مائکرو فائنانس کمپنی کے آفس بند کر لاکھوں روپے لے کر فرار ہونے کی اطلاع پر سینکڑوں خاتون و مرد صارفین نے سمری تھانہ پہنچ کر جمعہ کے روز غصے کا اظہار کیا فائنانس کمپنی کے آفس میں تالا بند دیکھ کر صارفین نے ہنگامہ کے ساتھ ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے صارفین کا کہنا تھا کہ مکان مالک محمد شمیم کی ملی بھگت سے شازس رچ کر فرضی طریقے سے فائنانس کمپنی کھول کر بڑے پیمانے پر روپے کا غبن کر کمپنی کو راتو رات بھگا دیا گیا ہے مشتعل لوگوں نے بینک پہنچ کر مکان مالک محمد شمیم کو گھر کے اندر ہی یرغمال بنا کر رقم واپس لوٹانے کی مانگ کر رہے تھے واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچے سمری تھانہ کے پی ایس آئی داروغہ سدھان سو کمار نے ملزم محمد شمیم کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی متاثرہ صارفین گیتا دیوی، ریتا دیوی ،ریکھا دیوی ،بیتا دیوی ٹیم لیڈر قریشہ خاتون، اندراسن دیوی، صافیہ سلطانہ، ارمیلا دیوی، نیلم دیوی نے سمری تھانہ پر بتایا کہ فائنانس کمپنی کے افیسر 17 لوگوں کا گروپ بنا کر گیس چولہا، پنکھا، تھرمس، کوکر، آئرن دینے کے نام پر لاکھوں روپے جمع کئے تھے جمعہ کو سبھی صارفین کو سامان دینے کی تاریخ طے کی گئی تھی جب صارفین ہائی اسکول کے میدان واقع محمد شمیم کے مکان میں چل رہے فائنانس کمپنی کے آفس پہنچے تو آفس کے گیٹ پر تالا لگا تھا خاتون صارفین نے بتایا کہ قریب 30 لاکھ روپے کی ٹھگی کا ماسٹر مائنڈ مکان مالک محمد شمیم ہے جس نے راتوں رات اسمردھی فائنانس کمپنی کو بھگا دیا ہے رقم ٹھگی کے شکار سمری پنچایت کے سابق مکھیا وشوناتھ پاسوان عرف بھولا و سرپنچ کی بیوی اندو دیوی نے بھی کمپنی پر کئی الزام عائد کیے ہیں صارفین نے فائنانس کمپنی کے مالک و مکان مالک کے خلاف سمری تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے تھانہ صدر پوجا کماری نے مشتعل صارفین کو مکان مالک پر کاروائی کا بھروسہ دے کر معاملہ کو شانت کرایا محمد شمیم کو حاجت میں رکھنے کے بعد مشتعل خاتون تھانہ کے مین گیٹ سے گئی اس معاملے میں گھنٹوں ہائی وولٹیج ڈرامہ تھانہ احاطے میں چلتا رہا تھانہ صدر پوجا کماری نے فائنانس کمپنی کے آفس کا تالا توڑ کر معائنہ کیا تو کرسی ٹیبل دو چونکی کے علاوہ کوئی سامان برآمد نہیں ہو سکا