اردو خبر خاص

جس پر یہ روحانی دنیا کھلتی ہے اُس شخص کے نصیب کو کامیابی اور فتوحات کی معراج مل جاتی

Muhammad Mohtasham
=============
·
پُر اسرار محفلوں کا پُر اسرار فیض صرف ایک عنوان ہی نہیں ہے یہ مکمل ایک روحانی دنیا ہے جو مقدر کے سکندروں پر کھلتی ہے اور جس پر یہ روحانی دنیا کھلتی ہے اُس روحانی شخص کے نصیب کو کامیابی اور فتوحات کی معراج مل جاتی ہے اور ایسا تب ہوتا ہے جب انسان کے پیچھے کسی کامل روحانی ہستی کا ہاتھ ہو اور وہ آپ کو اُس روحانی دنیا سے متعارف کروائے جس کا تصور بھی انسان میں موجود نہ ہو.

ہمیں اِس روحانی دنیا کا تعارف ہمارے کریم مرشد حضرت محمد محتشم طارقی قادری سہروردی چشتی قلندری ابوالعلائی جہانگیری دامت برکاتہم العالیہ نے کروایا ہے.جو روحانی دنیا ہم پر کُھل چکی ہے وہ عجیب کائنات کے راز و اسرار ہیں کہ ہم جو دیکھتے سنتے اور محسوس کرتے ہیں کاش ہم مکمل وہ لکھ پائیں.یہ جو لکھتے ہیں اُس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ساتھ چلنے والے ساتھیوں میں ذوق و شوق پیدا ہوتا رہے اور سب اُس غیبی اور روحانی دنیا کو پانے کی کوشش کرتے کرتے اپنے رب تک پہنچ جائیں.ہم یہ روحانی تحریریں مکمل نہیں لکھتے بلکہ بہت کچھ کاٹ دیتے ہیں تاکہ کمزور دل والے بھی پڑھ سکیں اور کم اعتراض کریں.یقیناً اعتراض کرنے والا اعلان کر رہا ہوتا ہے کہ میں وہاں تک نہیں پہنچ سکا جہاں تم پہنچ چکے ہو.
قارئین کرام !

ایک مومن کیلئے 13 رجب المرجب صرف ایک دن نہیں ہے بلکہ ایک جشن ہے اور جشن اِس لئے کہ مولا علی (علیہ السّلام) عشق کا محور ہیں.بڑوں بڑوں نے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے محبت و عشق کا رشتہ قائم کیا اور پھر امر ہو گئے یعنی بقا پا گئے.آپ علیہ السلام کی ذات مبارک ہی ایسی ہے کہ آپ علیہ السلام جسے ایک بار محبت سے خاص انداز سے دیکھ لیں وہی مُعتبر٫مکرم مُعظم٫مُحتشم اور اقدس بن جاتا ہے اور ولایت کا تاج سر پر سجا دیا جاتا ہے.
کوئی شخص مولائے کائنات علیہ السلام کی توجہ کے بغیر نبی کریم ﷺ تک نہیں پہنچ سکتا کیونکہ آپ تکوینی و برزخی کائنات و عجائبات کی وہ کنجی ہیں کہ جس کی وجہ سے دربارِ رسالت ﷺ اور رب تعالیٰ کے راز و اسرار اور ذاتِ الٰہی (عشقِ الٰہی) تک رسائی پائی جا سکتی ہے.
13 رجب کی مبارک روحانی محفل اِنہی راز و نیاز اور راز و اسرار سے بھرپور ہے. ہر روحانی محفل میں عجائبات سامنے آتے ہیں شاید وہ سب عجائبات کبھی لکھے جائیں جو محفل میں روحانی طور پر ہو رہے ہوتے ہیں.ایک تو پہلے ہی کم استعداد والے اعتراض کرتے ہیں اُس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی ساری زندگی لگا کر بھی وہ روحانی کائنات نہیں دیکھ پاتے جو تحریر میں لکھے ہوئے وہ پڑھتے ہیں.
اِس 13 رجب (25 جنوری بروز جمعرات) والی محفل کی قبولیت کی بشارت دربار رسالت ﷺ میں سے نبی کریم ﷺ نے خود اپنی مبارک زبان سے عطاء فرمائی ہے اور جس محفل کی قبولیت٫مقبولیت اور محبوبیت کیلئے نبی کریم ﷺ ارشاد فرما دیں تو یقینا اُس محفل میں شرکت کرنا بڑے نصیب کی بات ہے بلکہ نصب بنوانے کیلئے بھی ہمیں ایسی محفلیں تلاش کرنی چاہئیں جو کہ بڑا فضل ہونے کی بعد ملتی ہیں.
اِس روحانی رستے میں اگر بشارتیں نہ ملیں تو روحانی انسان ادھورا اور نا مکمل رہتا ہے اِس بشارت لفظ سُن کر اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیئے۔اور یہ بشارتیں ملنا کوئی معمولی بات نہیں ہوتی یہ اِتنا بڑا فضل ہے جو لفظوں میں شاید نہ بتایا جا سکے بلکہ یہ بشارتیں ایک خاص مقام و مرتبے پر جا کر ملتی ہیں.
ایک بہن کی ڈیوٹی مرشدِ کریم حضرت محمد محتشم طارقی قادری سہروردی چشتی قلندری ابوالعلائی جہانگیری دامت برکاتہم العالیہ نے لگائی تھی کہ آپ نے روحانی محفل کیلئے روزانہ دعا کرنی ہے اور اُس بہن کو دعا بھی دی اور اُس کا اثر اِس انداز سے ہوا کہ اب روزانہ اُس بہن کو دیدارِ مصطفیٰ ﷺ٫دیدارِ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور دیدارِ خاتون جنت سیدہ کونین حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ہوتا ہے اور بہت سی ہستیاں ہیں جن کا روزانہ دیدار ہوتا رہتا ہے.یہ مرشد کریم کی دعا کا اثر تھا اور محفل کیلئے خدمت کرنے کی برکت تھی کہ کائنات کے رنگ ہی بدل گئے ہیں.
وہ بہن لکھتی ہیں کہ مرشد کریم حضرت محمد محتشم طارقی قادری سہروردی چشتی قلندری ابوالعلائی جہانگیری دامت برکاتہم العالیہ کے حکم کے تحت اور مرشد کریم کے طریقے کے مطابق میں روزانہ محفل کیلئے دعا مانگ رہی تھی کہ ایک رات میں دیکھتی ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں اور میں آپ ﷺ کے مبارک قدموں میں بیٹھی ہوئی ہوں اور رو رہی ہوں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قلم مبارک سے وہ دعا لکھتے اور وہ صحفہ مبارک مجھے عطا فرماتے اور مجھ سے فرماتے ہیں کہ “” محتشم کے پھول یعنی محتشم کی بیٹی 13 رجب والی محفل کیلئے دعا قبول ہو گی ہے “” میں رو رہی ہوتی ہوں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عرض کرتی کہ یا رسول اللہ ﷺ آپ کا شکریہ آپ نے دعا قبول فرما لی.
پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں آپ کی نسبت (اپنے مرشد کے ساتھ نسبت) آپ کا یقین اور جس انداز سے آپ نے آنسوں کے ساتھ دعا مانگی ہے پھر آپ ﷺ نے مزید فرمایا کہ محتشم نے آپ کو دعا کا کہا تھا اور یہ دعائیہ الفاظ محتشم کے الفاظ ہیں اور محتشم کی بیٹی مانگ رہی ہے۔اِس لئیے ہم ﷺ نے قبول فرما لی پھر آپ ﷺ مُسکراتے اور مزید فرماتے کہ 13 رجب والی محفل قبول ہوگی ہے.پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ محتشم کی محفلوں کو ایک سال مکمل بھی ہو جائے گا.
پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے مٹھائی کا ٹوکرا عطا فرمایا اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ مٹھائی کا ٹوکرا محتشم کو دے دینا.
پھر میں اپنے مرشد کریم حضرت محمد محتشم طارقی قادری سہروردی چشتی قلندری ابوالعلائی جہانگیری دامت برکاتہم العالیہ
کے پاس آتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ مرشد کریم اپنے بابا مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے پاس تشریف فرما ہوتے ہیں.
میں مرشد کریم سے عرض کرتی ہوں کہ بابا جان یہ مٹھائی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو عطا فرمائی ہے.
یہ مبارک بات سُن کر مرشد کریم مسکراتے ہیں اور ساتھ ہی مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم بھی مسکراتے ہیں.اِتنے بڑے کرم اور فضل کی وجہ سے میں مرشد کریم کے مبارک قدموں میں بیٹھ کر رو رہی ہوتی ہوں کہ میں اِس قابل کہاں تھی جو کرم کی بارش مجھ پر برسا دی گئی ہے اور اِتنا کچھ مجھے دِکھا دیا گیا ہے اور اِتنی بڑی بشارت اور عطاء کا مجھے گواہ بنا دیا گیا ہے.پھر میں دیکھتی ہوں کہ اماں جان(مرشد کریم کی اہلیہ جو کے خاتونِ جنت الطاہرہ الزکیہ سیدہ کونین حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی بارگاہِ اقدس میں حاضر رہتی ہیں) وہ بھی تشریف فرما ہیں انہوں نے کالی چادر مبارک لی ہوتی ہے پھر بی بی جان حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا تشریف لاتی ہیں اور اماں جان (مرشد کریم کی اہلیہ) کو اپنے گلے سے لگاتی ہیں اور سب مناظر دیکھنے کے بعد میری آنکھ کُھل جاتی ہے.
میں اپنے مرشد کریم کے گھرانے کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں کہ آپ کا ہر بچہ اور آپ کے گھرانے کا آپ کے ساتھ ہر مخلص فرد اہلبیت (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کی نگاہوں میں ہے.بہت کچھ کاٹ کر لکھا ہے کاش ہم سب وہ لکھ سکتے جو اللہ کے فضل اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کرم اور مرشد کریم دامت برکاتہم العالیہ کی رحمت والی نگاہ سے ہم دیکھ رہے ہوتے ہیں.
ایک بھائی جنہیں مرشد کریم دامت برکاتہم العالیہ نے ایک سال میں وہ روحانی نعمتیں عطا فرمائی ہیں جو سالہا سال سے وہ کوشش کے باوجود نہیں پا سکے تھے.اب اُس بھائی کا یہ عالم ہے کہ وہ جاگتی آنکھوں سے فوت شدہ اولیاء کرام اور زندہ جنات دیکھتے ہیں اور ملاقات بھی کرتے ہیں اور جنات کی دنیا میں بھی جاتے ہیں کئی کائنات کے راز اُن پر مرشد کریم کی دعا سے کُھل چکے ہیں.وہ بھائی لکھتے ہیں کہ کئی دن سے مجھے زیارت نہیں ہو رہی تھی پھر ایک دن مرشد کریم نے پوچھا کہ جو بھی روحانی واردات ہوئی مجھے اطلاع دینی ہے ابھی تک تو تمہیں نظر آ جانا چاہئیے تھا یعنی ابھی تک بشارت ہو جانی چاہئیے تھی.وہ بھائی لکھتے ہیں جس دن مرشد کریم اِس طرح پوچھتے مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ اب زیارت بھی ہو گی اور کائنات کے راز بھی مجھ پر کُھلیں گے اور ایسا ہی ہوا کہ اِدھر مرشد کریم نے پوچھا اور اُدھر ایک دو دن بعد مجھ پر کرم ہوا تو میں دیکھتا ہوں کہ ایک سفید داڑھی والے بابا جی ملےہیں٫سفید گھوڑے پر سوار تھے , لباس بھی سفید تھا , اُنکے کندھے پر تلوار لٹک رہی تھی جس کا دستہ سبز رنگ کا تھا اور وہ ذوالفقار تھی , وہ ہستی بڑی شان اور رعب و دبدبے اور جلال کے ساتھ میرے پاس آ کے رکی , میرے اردگرد دو چکر لگاۓ مسکراۓ اور فرمایا کہ گکھڑ والی محفل(13 رجب 25 جنوری والی محفل) میں ملاقات ھو گی , میں بھی مسکرایا اور عرض کی کہ بابا جان(مرشد کریم دامت برکاتہم العالیہ)کے پاس ان شاءاللہ تعالٰی , انھوں نے گھوڑا موڑا اور بڑی شان سے ایک جانب روانہ ھو گئے وہ مولا علی علیہ السّلام تھے , کیونکہ جب مرشد کریم حضرت محمد محتشم طارقی قادری سہروردی چشتی قلندری ابوالعلائی جہانگیری دامت برکاتہم العالیہ نے مجھے رسول اللہ ﷺ سے آپ ﷺ کے خاص خیمے میں ملاقات کروائی تھی تو وہاں جس شکل و صورت میں مولا علی علیہ السلام کا دیدار کیا تھا مجھے وہ صورت نہیں بُھولتی,وہ مبارک صورت وہ مبارک چہرہ مجھے حفظ ہو چکا ہے اُس چہرے کا ایک ایک نین نقش مجھے زبانی یاد ہو چکا ہے اب کی بار مولا علی علیہ السلام نے سفید بالوں والی عمر میں مجھے دیدار کروا تھا اور یہ سب میرے مرشد کریم کی مہربانی اور نظرِ عنایت ہے کیونکہ میں جب بھی کسی ہستی کے دروازے تک پہنچا ہوں اُس ہستی کے حجرے سے مرشد کریم باہر نکلتے اور مجھے اپنے ساتھ اُس ہستی کے سامنے پیش کر دیتے اور وہاں حجرے٫کمرے یا خیمے کے اندر عجائبات و غرائبات دیکھنے کو ملتے تھے وہ اندر کی دنیا عجائبات کی دنیا ہوتی ہے اور وہاں باقاعدہ یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ تم یہاں تک اپنے مرشد کی وجہ سے پہنچے ہو ورنہ یہاں کوئی اپنی مرضی سے نہیں آ سکتا جب تک ہم یا تمہارا مرشد یہاں آنے کی اجازت نہ دے.
(پوشیدہ روحانی مسافر)
قارئین 13 رجب 25 جنوری بروز جمعرات صبح 10 بجے محفل میں ضرور تشریف لائیں اور دل کی مرادیں پائیں (ان شاءاللہ تعالیٰ)
جو پہلے آنا چاہے وہ ملک محمد اقدس صاحب سے رابطہ کر کے اپنا نام لکھوا دے تاکہ آپ کیلئے بستر وغیرہ کا انتظام کیا جا سکے.
ملک محمد اقدس
فون نمبر +واٹس ایپ
03004883433