اردو خبر قومی

بھاگلپور : کوشل ویکاش کیندر آئٹریٹ انفو اور ٹی این بی کالج کے مشترکہ قیادت میں مفت میڈیل کیمپ کا انعقاد

Taasir Patna
==============
کوشل ویکاش کیندر آئٹریٹ انفو اور ٹی این بی کالج کے مشترکہ قیادت میں مفت میڈیل کیمپ کا انعقاد
بھاگلپور (منہاج عالم) سرائے واقع کوشل ویکاس کیندر آئٹریٹ انفو دفتر میں صبح 10 بجے سے شام کے 4 بجے تک آئٹریٹ انفو اور این ایس ایس اکائ ٹی این بی کالج کے قیادت میں مفت میڈیکل کیمپ اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا .پروگرام کا افتتاح روٹری کلب کے چارٹر صدر و سینٹ ممبر پروین سنگھ کشواہا کالج ہزا کے اسسٹنٹ پروفیسر شویتا پاٹھک اجیت سنگھ اور آئٹریٹ انفو کی صدر چندنا چودھری اور وجے آنند نے شمع روشن کر اور قومی ترانہ گاکر کیا.میڈیکل کیمپ میں 55 طلبہ و طالبات کا مفت شوگر بی پی ہیمگلوبین وغیرہ جانچ کی گئ .اس موقع پر کل 18 طلبہ و طالبات نے اپنی رضامندی سے خون عطیہ کیا .گلوکل ہوسپیٹل کے ڈائرکٹر واجد انصاری نے صحت اور خون عطیہ کے متعلق مفید جانکاری دی .اس مفت میڈیکل کیمپ میں واجد انصاری چندنا چودھر وجے آنند شیلا کماری امیت آنند پرشانت بنرجی محمد شاہد سونی مرانڈی ونیتا ہیبرم وغیرہ موجود تھے .