اردو خبر قومی

ایلن کے پٹنہ آمد پر طلبا پُر جوش ALLEN Career Institute

Taasir Patna
===========
ایلن کے پٹنہ آمد پر طلبا پُر جوش
پٹنہ(پر یس ریلیز)بہار میں کوٹا کوچنگ کے سب سے بڑے انسٹی چیوٹ ایلن کیرئیر انسٹی چیوٹ کے آف لائن کیمپس کے کھلنے سے طلبا اور والدین میں کافی حوشی کا ماحول ہے۔ ایڈ میشن شروع ہوتے ہی طلبہ کی بڑی تعداد نے داخلہ لے لیا ہے۔ ایلن زونل ہیڈ اور نائب صدر ڈاکٹر ویپن یوگی نے کہا کہ طلباء کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے اگر وہ مقررہ تاریخ تک داخلہ لیتے ہیں تو دوہرا فائدہ مل رہا ہے۔ اس سے قبل فیس میں رعایت کا فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر تھی جسے دو دن بڑھا کر 22 دسمبر کر دیا گیا ہے۔ یہ طلباء اور والدین کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔ اب 22 دسمبر تک طلباء اسکالرشپ کے ساتھ ابتدائی فیس کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 15 جنوری سے ایلن دیوکی کمرشل کمپلیکس، کنکرباغ کیمپس، آشیانہ دگھاکیمپس اور پٹنہ کے بورنگ روڈ کیمپس میں کلاس شروع ہونے جارہی ہیں۔ ایلن پٹنہ کا ہیڈ آفس ڈاک بنگلہ چوراہامیں واقع جئے پرکاش بھون میں ہے، جہاں داخلہ کا کام چلایا جا رہا ہے۔ ہندی میڈیم کے طلبہ کے لیے ایک الگ بیچ بھی منعقد کیا جائے گا۔اس کے ساتھ 24 دسمبر کو بہار کے طلباء کے لیے ایلن ایڈمیشن اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے فیس میں 90 فیصد تک اسکالرشپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر یوگی نے کہا کہ ایلن کیرئیر انسٹی چیوٹ پٹنہ کے کوچنگ سٹی کوٹا کی طرز پر اپنی خدمات فراہم کرنے جا رہا ہے۔ یہاں فیکلٹی اور دیگر تمام سہولیات کوٹا کی طرز پر تیار کی جارہی ہیں۔ آل سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے طلباء کی مکمل دیکھ بھال بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں حال ہی میں مقامی ہاسٹل اور پی جی آپریٹروں سے بھی بات چیت کی گئی۔ طلباء کو ALLEN Career Institute کے ساتھ ساتھ ہاسٹل اور گھر میں بھی مطالعہ کا سازگار ماحول مل سکتا ہے۔ انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔