اردو خبر دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم دینے پر عائد پابندی ختم کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم دینے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ امریکی صدر نے اردن اور مصر پر بھی زور دیا ہے کہ وہ غزہ سے مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دیں۔

Libanon Burdsch al-Muluk 2025 | Verletzter nach israelischem Militäreinsatz im Grenzgebiet

اسرائیلی فوج کی گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے والے لبنانیوں پر فائرنگ، 15 افراد ہلاک

لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 شہری اور ایک لبنانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اپنے گاؤں واپس جانے کی کوشش کرنے والے مقامی رہائشیوں پر فائرنگ کی۔

وزارت صحت کے مطابق، ’’اسرائیلی دشمن کی جارحیت، لبنانی افوج کے ایک فوجی اور تین خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔”

اس سے قبل 80 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں جن میں کم از کم ایک اور لبنانی فوجی بھی شامل تھا۔

جنوبی لبنان میں سینکڑوں افراد اسرائیل کے انخلا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جنگ بندی معاہدے کے مطابق آج اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد مقامی رہائشی واپس آ سکتے تھے۔

اسرائیل نے معاہدے کے برعکس جنوبی لبنان سے اپنی افواج کا انخلا مکمل نہیں کیا

جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلا مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن آج اتوار 26 جنوری کے روز ختم ہو رہی ہے۔ بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اسرائیل لبنانی عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے پر عمل درآمد آج مکمل نہیں کرے گا۔

نومبر کے اواخر میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق لبنانی فوج نے لبنان کے جنوب میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے ساتھ اپنی افواج تعینات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جب کہ اس دوران اسرائیلی فوج کو واپس چلے جانا تھا۔

معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ حزب اللہ کے جنگجو سرحد سے تقریبا 30 کلومیٹر دور دریائے لیطانی کے شمال میں چلے جانا تھا۔

لبنانی فوج نے گزشتہ روز اسرائیل پر فوجی انخلا میں تاخیر کا الزام عائد کیا تھا۔

لبنانی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی دشمن کی جانب سے انخلا میں تاخیر‘کے نتیجے میں معاہدے کے دیگر مراحل میں تاخیر ہوئی ہے۔

اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا، ’’لبنانی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے پر ابھی تک مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور اس لیے فوج کا انخلا اتوار کی ڈیڈ لائن کے بعد ہو پائے گا۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *