اردو خبر قومی

السبیل اکیڈمی کسیارگاؤں ارریہ میں SBSE کے ضابطے کے مطابق سالانہ امتحان شروع۔

Taasir Patna
==========
السبیل اکیڈمی کسیارگاؤں ارریہ میں SBSE کے ضابطے کے مطابق سالانہ امتحان شروع۔
28/مارچ 2024 کو ہوگا امتحان ختم، اسی دن نشر ہوگا نتائج امتحان:- نوید حسن

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) CBSE سے ایفلیٹیڈ معروف ومشہورتعلیمی ادارہ السبیل اکیڈمی کسیارگاؤں ارریہ میں CBSE کے ضابطے کے مطابق تعلیمی سال 24- 2023 کا سالانہ امتحان گزشتہ کل سے شروع ہوچکا ہے جو آئندہ 28/ مارچ 2024 تک جاری رہےگا۔ اس سلسلے میں اکیڈمی کے جواں سال ڈائریکٹر نوید حسن نے مختلف اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دروان کہا کہ ہمارا ادارہ جو CBSE سے ایفلیٹڈ ہے اور CBSE کے ضابطے کے تحت اکیڈمی کا سالانہ امتحان مورخہ 18 مارچ سے شروع ہو کر 28 مارچ کو اختتام پذیر ہو گا اور رمضان المبارک کے سبب اسی دن نتائج امتحان بھی شائع کیا جائے گا۔ آپ نے مزید کہا کہ یہاں کے طلبہ اور طالبات کا تقریری امتحان گزشتہ ماہ اپنے اختتام کو پہنچا ہے، کیوں کہ داخلی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور ان کے اندر سے جھجھگ کو ختم کرنے کے لئے ہر سال ہر امتحانات میں تحریری امتحان سے قبل ہر مضامین کا تقریری امتحان 20 نمبروں کا لیا جاتا ہے جبکہ طلبہ اور طالبات کو صرف 80 نمبروں کے تحریری پر چے حل کرنے ہوتے ہیں۔ آپ نے یہ بھی کہا سالانہ امتحان کے خاتمے کے بعد حسب معمول مورخہ 28 مارچ کو سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان بھی ہوگا اور اسی دن مختلف کھیل کود کے فاتحین کو انعامات دیئے جائیں گے واضح رہے کہ CBSE بورڈ سالانہ امتحان سے قبل خارجی سرگرمیوں کے تحت مختلف کھیل کود سمیت متعدد انعامی مقابلے کرانے کی ہدایت دیتی ہے اور ان کھیلوں میں جو بچے یا بچیاں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں انہیں قیمتی انعامات دیئے جاتے ہیں اور رزلٹ ڈے کی مناسبت سے درجہ وار فرسٹ سکنڈ اور تھرڈ پوزیشن لانے والے طلبہ اور طالبات انعامات سے نوازے جاتے ہیں جبکہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پرکچھ بچوں کو تشجیعی انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔ شری نوید حسن نے مزید بتایا کہ 29 مارچ سے سالانہ اور عید کی تعطیل ہوگی جبکہ اگلا تعلیمی سیشن 25- 2024 کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا مگر تعطیل کے دوران رجسٹریشن اور داخلے کے لئے ارریہ شہر میں جونیئر السبیل اکیڈمی کے کیمپس میں واقع آفس کھلی رہے گی اس لئے جو گارجن اپنے بچوں کے تابناک مستقبل کے خواہاں ہوں ان سے گزارش کی جاتی ہے اگلا تعلیمی سیشن میں اپنے بچوں اور بچیوں کا داخلہ لینے کے لئے آفس اوقات صبح نو بجے سے ایک بجے دن تک تشریف لے آئیں! ہم آپ کے نونہالوں کو شاندار مستقبل عطا کریں گے اور انہیں تعلیم و تربیت کے زیور سے مزین کرکے آپ کے حوالے کریں گے۔ آپ نے سالانہ امتحان کے سلسلے میں مزید بتایا بدعنوانی اور نقل نویسیوں سے پاک امتحان کرانے کے لئے ہر کمرے میں دو دو ناظرین امتحان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ صحیح رزلٹ سامنے آئے اور محنتی طلبہ اور طالبات کو اپنی محنت کے ضائع ہونے کا احساس تک نہ ہو۔آپ نے بتایا کہ ہمارے سارے ناظرین امتحان پوری ایمانداری دیانت داری، غیر جانب داری اور بحسن وخوبی اپنے فرائض منصبی کو سر انجام دے رہے ہیں۔آپ نے یہ بھی بتایا کہ سالانہ انعامی کھیل کود کے علاوہ اکیڈمی میں انعامی پینٹنگ، مضمون نویسی اور کوئز کے مقابلے بھی کرائے گئے ہیں اور ان مقابلوں میں جو بچے فتح سے ہمکنار ہوئے ہیں، انہیں بھی نتائج امتحان اور تقسیم انعامات تقریب میں انعامات سے سرفراز کئے جائیں گے۔ اگزامینیشن کنٹرول جمشید علی جام نے بتایا کہ پرسکون ماحول میں CBSE کے ضابطے کے مطابق سالانہ امتحان لیا جارہا ہے اور امتحان کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے اکیڈمی کے پرنسپل مشتاق احمد صدیقی، فاروق اعظم، شہاب احمد، سوربھ کمار ٹھاکر، پربھات کمارٹھاکر، بید ناتھ ساہ، صادقہ پروین، نسرین پروین، امر یوگی، رنجن کمار ورما، خالد حسین اور جنید اختر کا بھرپور تعاون حاصل ہو رہا ہے اور یہ تمام حضرات اپنی ذمہ داری کو بہت نوں خوبی انجام دے رہے ہیں اس کے لیے میں اپنے تمام اساتذہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔