اردو خبر خاص

اسلامی انقلابی اور مسمانوں کا قتل عام ؟؟؟ : پروفیسر عادف اسلام

اسلامی انقلابی اور مسمانوں کا قتل عام ؟؟؟
پچھلے چالیس سال میں رنیا بھر کی اسلام پسند جماعتوں, سنی شیعہ دونوں, اور انکے حلیف ہتھیار بند اسلامی انقلابیوں کے ہاتھوں کتنے عام امن پسند مسلمان تہ تیغ ہوئے کتنے مسلم ممالک مٹی میں مل گیے کیا اسکی کوئ حد و حساب ہے ؟؟؟؟
اج بھی اپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب بھی اسرائیل پر پریشر بڑھتا ہے حماس کے راکٹ ہوا میں اڑتے نظر اتے ہیں ایران اسرائیل ایک دوسرے پر بے ضرر قسم کے میزائل داغتے ہیں.
ایران عراق وار کے درمیان میں بصرہ یونیورسٹی میں پڑھا ریا تھا .اسلامی انقلاب کی فتح کے لیے کتنے شیعہ سنی عوام قتل ہوئے مجھکو بہت سے شیعہ استاد دوستوں نے چشم دید واقعات بتائے ایک بھری بس جو کربلا جا رہی تھی ایرانی بمباری کا شکار ہو گئ اور سب لوگ زندہ جل کر خاک ہو گئے .. یونیورسٹی کیمپس جو خوبصورت طلبائ سے گلزار رہتا تھا رفتہ رفتہ قبرستان بن گیا تقریبا سبھی طلبائ نے کالے کپڑے پہن لیے. ایک دن میں فرسٹ فلور پر کلاس لے ریا تھا ایرانی بم نیچے لان میں اکر گرا کئ طلبا زخمی ہو گئے.

ایرانی انقلاب کے بعد ہزاروں انقلاب مخالف شیعہ ایرانیوں کو سر عام پھانسی دی گئ
سیریا عراق لیبنان یمن پاکستان افغانستان … کتنے مسلم ممالک اس اگ میں جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گئے یہ سلسلہ اج بھی روانی سے جاری ہے
سنی شیعہ انقلابیوں کی خون کی پیاس کب بجھے گی اسکا کچھ اندازہ ہے کسی کو ؟؟؟؟
یہ نہ کہنا کہ یہود و نصاری سازشیں کر رہے ہیں بیشک وہ سازشیں کرتے ہیں اور دشمں کا حق ہوتا ہے کہ فتح کے لیے کچھ بھی کرے ، مگر یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ ہم خود جانے ( میں زیادہ) یا انجانے میں انکے ہی مقاصد کی تکمیل کر رہے ہیں اور وہ بھی اسلام کے نام پر!!!!!
عادف اسلام