برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیل نے پیر کی صبح شام میں میزائلوں کی ایک ذخیرہ گاہ پر فضائی حملے کیے، جنہیں 2012ء سے اب تک کے ’’انتہائی شدید حملے‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
شام کے خونریز تنازعے پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے پیر سولہ دسمبر کے روز کہا کہ اسرائیل نے شام میں میزائلوں کے ایک گودام پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کی شدت کے تناظر میں انہیں 2012 ء سے اب تک ”شدید ترین‘‘ حملے قرار دیا جا رہا ہے۔