اردو خبر قومی

ارریہ – نوجوان کندھوں پر تعلیمی ذمہ داری ہماری نئی نسل کی کامیابی کی کنجی ہے

Taasir Patna
==============
نوجوان کندھوں پر تعلیمی ذمہ داری ہماری نئی نسل کی کامیابی کی کنجی ہے : شاہنواز عالم/ارریہ(رقیہ آفرین)ضلع کے جوکیہاٹ بلاک کے تحت واقع مچھیلا گاؤں میں بدھ کی شام ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر شاہنواز عالم نے وزیر اعلی رورل روڈ مینٹیننس پروگرام کے تحت ٹیکنی پیچیلی پی ایم جی ایس وائی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ مچھیلا قبرستان سے مچھیلا گاؤں تک جانے والی ڈھائی کلو میٹر لمبی یہ سڑک قریب دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ سڑک کے سنگ بنیاد سے مچھیلا سمیت کیلا باڑی، چوکٹا اسروا و آس پاس کے مکینوں میں خوشی کا ماحول ہے، اس موقع پر سابق مکھیا عمران عالم نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے ہزاروں لوگوں کو سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ جو رورل ورکس ڈیپارٹمنٹ آفس ڈویژن ارریہ کی جانب سے بنائی جا رہی ہے، وہیں سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر شاہنواز عالم نے کہا کہ وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ وہیں مسٹر منسٹر نے بی پی ایس سی پاس امیدواروں کو مبارک باد پیش کی۔ اور کہا کہ اب نئی نسل کی تعلیم کی ذمہ داری آپ کے نوجوان کندھوں پر ہے۔ لہذا آپ لوگ علاقے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ آپ ٹیچر ہی ہماری نئی نسل کی کامیابی کی کنجی ہیں۔ اس موقع پر رفیق عالم، صادق ہاشمی، تابش نور کوثر رضا، مولانا منظور، حافظ زاہد ، شہباز عالم ندوی، تنزیل احمد اور دیگر افراد موجود تھے