اردو خبر قومی

ارریہ : فروغ اردو کے لئے اردو کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے

Taasir Patna
=============
فروغ اردو کے لئے اردو کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے:- شرکائے نشست۔
اردو بیداری مہم کی کامیابی کےلئے سر سید لائبریری میں نشست کا انعقاد۔
ارریہ :- مشتاق احمد صدیقی ) گزشتہ روز اردو بیداری مہم کے تحت اردو انجمن ارریہ کے زیر اہتمام ارریہ ضلع ہیڈکوارٹر کے قلب میں واقع “سر سید لائبریری” میں گزشتہ کل “اردو بیداری مہم” کے کنوینر ڈاکٹر توحید انصاری کی صدارت میں ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں اردو کے فروغ اور ترویج کے سلسلے میں الحاج ماسٹر محمد محسن سرپرست بیداری مہم، رضی احمد، معاون ڈاکٹر تنزیل اطہر، کو کنویز محمد مشیر اور الحاج محمد ارشد انور الف، محمد مشفق پوشاک محل، صدیق وغیرہ کی موجود گی میں درج ذیل تجاویز اتفاق رائے سے منظور کی گئی اور اسے مؤثر طریقے پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ تجویز نمبر ایک کے تحت مقامی سطح پر اردو کی تشہیر ونمائش کے لئے دکانداروں، تاجروں اور دیگر عوامی سروکار رکھنے والے کاروباریوں سے اردو کے سائن بورڈ، ہارڈنگ اور اشتہارات میں اردو کا استعمال کرنےکی ترغیب دلائی جائے۔ تجویز نمبر دو کے تحت سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں اردو کے مؤثر تدریس کا جائزہ لیا جائے، اس سلسلے میں متعلقہ تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اردو اساتذۂ کرام کی باہمی مددلی جائے جبکہ تجویز نمبر تین کے تحت مقامی سطح پر ادبی محفلوں اور پر وگراموں کا انعقاد کراکر بچوں اوربچیوں کی تقریر و تحریر کے انعامی مقابلے کرائے جائیں! واضح رہے کہ اس اردو بیداری مہم کا آغاز گزشتہ 27/نومبر 2023ء سے ہوچکا ہے، جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔