امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،جہاں ایک بڑے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ سعودی عرب حالیہ دنوں میں روس اور یوکرین کے ساتھ امریکی سفارت کاری کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔
صدر ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ آیا وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ تیل کی دولت سے مالامال اس خلیجی ملک کا دورہ کریں گے، لیکن ان کے مطابق اس کا بنیادی مقصد کاروباری معاہدہ ہے۔
ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا،”میں سعودی عرب جا رہا ہوں”، تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔