حماس کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ادھر مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب نے کہا ہے کہ غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کے ذمہ دار حماس کے جنگجو ہیں۔
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کے دن ایک اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں تیس فلسطینی مارے گئے۔ یوں غزہ پٹی میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار سے متجاوز ہو گئی۔
ان اعداد و شمار میں جنگجوؤں اور عام شہریوں کے درمیان فرق نہیں کیا جا سکتا جبکہ ان اعداد کی آزادانہ تصدیق بھی ممکن نہیں۔ تاہم اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے انہیں بڑی حد تک قابلِ اعتبار سمجھتے ہیں۔
سات اکتوبرسن 2023 کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس اور اس سے منسلک شدت پسند گروہوں نے اسرائیلی سرزمین پر حملے کرتے ہوئے تقریباً 1,200 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ وہ 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر غزہ پٹی بھی لے گئے تھے۔
جنگ کی بحالی کی ذمہ داری حماس پر، امریکی سفارتکار
غزہ پٹی میں جنوریمیں چھ ہفتوں کی جنگ بندی عمل میں آئی، لیکن اسرائیل نے اس ہفتے اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیے، جس میں مزید سینکڑوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی خصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ میں دوبارہ شروع ہو جانے والی لڑائی کا ذمہ دار عسکریت پسند گروپ حماس ہی ہے کیونکہ اس نے ایک ”قابل قبول معاہدے‘‘ کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے گفتگو کے دوران وٹکوف نے مزید کہا، ”(جنگ دوبارہ شروع کرنے کی) ذمہ دار حماس ہے۔ امریکہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘
کایا کالاس اسرائیل کا دورہ کریں گی
دریں اثنا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس پیر کے روز اسرائیل اور مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کا دورہ کریں گی تاکہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ فوری نفاذ پر زور دیا جا سکے۔
کایا کالاس کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ اعلیٰ یورپی سفارتکار اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کریں گی تاکہ ”جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے مکمل نفاذ کی فوری بحالی‘‘ پر زور دیا جا سکے۔
صلاح البردویل کی ہلاکت کی تصدیق
ادھر فلسطینی جنگجو تنظیم حماس نے تصدیق کر دی ہے کہ اس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن صلاح البردویل ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 65 سالہ بردویل اپنی اہلیہ کے ساتھ خان یونس کے قریب المواسی کے ایک کیمپ میں مارے گئے۔
برودیل حماس کے سیاسی بیورو کے تیسرے رکن ہیں، جو اسرائیل کی جانب سے گزشتہ منگل کو فضائی حملے دوبارہ شروع کیے جانے کے بعد سے اب تک ہلاک ہوئے ہیں۔ ان سے قبل یاسر حرب اور عصام الدعالیس ہلاک ہوئے تھے۔ وہ دونوں غزہ میں حماس کی حکومت کے اہم سیاسی رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔
عاطف بلوچ ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز کے ساتھ
Suppressed News.
@SuppressedNws
Aftermath of Israeli airstrikes on a residential building and a displacement tent near Al-Israa Tower in central Gaza City earlier today.
Civilians and tents sheltering displaced Palestinian civilians should never be a target.
Yahya Abouzakaria يحيى أبو زكريا
@YAbouzakaria
نصيحة للإيرانيين …
إذا إعتدت عليكم أمريكا ..أول شيء تفعلونه و بدون صبر إستراتيجي و بدون إنتظار ..هو إغلاق مضيق هرمز بالكامل , و منع عبور أي سفينة أمريكية أو غربية من هذا المضيق , و تفجير حاملات الطائرات الأمريكية بالكامل و هي تعمل بالوقود النووي , هذا سيصيب أمريكا في مقتل …
إني لكم من الناصحين ..