اردو خبر خاص

اردو زبان کا المیہ۔۔۔۔۔۔۔

Ameer Nehtauri
=============
·
اردو زبان کا المیہ۔۔۔۔۔۔۔
علیگڈھ اردو زبان و ادب کا بلند ترین سمجھا جانے والا مرکز جس نے حال ہی میں الف اور ع کے فرق کو مشاعرہ گاہ کا ماحول سمجھنے قاصر رہا اب سیر سید ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی بحرین بھی اردو رسم الخط کو حقیر و کمتر سمجھتےہوئے سرید احمد خاں جیسی عظیم المرتب شخصیت کی زبان کی ناقدری کی بہترین مثال مشاعرے کے اس اشتہار کے ذریعے پیش کر رہی ہے ۔جب کہ شریک شعراء بڑے فخریہ انداز میں اپنی شرکت کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں بھلے ہی ان کی زبان کی یہ کھلی تذلیل ہی کیوں نہ ہو۔
سوال :- کیا شریک شعرا رومن میں لکھا کلام پیش کریں گے؟
کیا شاعری کا تعلق اب ارو رسم الخط سے نہیں رہا ؟
کیا مشاعرہ کرنے والی ایجوکیشنل اردو زبان کے رسم الخط سے بے بہرہ ہیں ؟
کیا شعراء اپنی زبان کے استحصال پر خوش ہیں ؟
کیا اب پس پردہ اس زبان کی شناخت مسخ کرنا چاہتے ہیں؟
کاش شریک شعراء جنھیں اس زبان کے بل بوتے شہرت عزت دولت حاصل ہو رہی ہے اس بابت سنیدگی سے کچھ احتجاج نہیں کر سکتے ؟